لندن ( بی بی سی ڈاٹ کام )فٹ بال کل ریال میڈرڈ کے مینیجر زین الدین زیدان نے چیمپیئنز لیگ کی فتح کے پانچ دن بعد کلب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔زیدان نے ایک نیوز کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اس کلب کو کسی مختلف آواز کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سب کچھ بدل گیا ہے اور اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔‘ 2006 میں قیادت سنبھالنے کے بعد ان کی رہنمائی میں ا سپین کے اس کلب نے تین مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتی اور ایک مرتبہ لا لیگا کی فاتح بنی۔زیدان کا کہنا تھا ’مجھے اس کلب سے محبت ہے۔‘’میرا خیال ہے کہ یہ یہ ٹیم اپنی فتوحات جاری رکھی گی لیکن انہیں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ایک مختلف آواز، الگ طریقہ کار۔ اور اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔45 سالہ زیدان نے رافائل بینیتیز کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ان کی رہنمائی میں کلب نے 104 میچ جیتے، 29 برابر رہے۔ ان کی جیت کی شرح 69.8 فیصد رہی جن میں نو ٹرافیاں شامل ہیں۔انھوں نے فروری میں کہا تھا کہ اگر انہیں لگا کہ اب مزید دینے کے لیے کچھ نہیں تو وہ راستہ بدل لیں گے۔تاہم ان کا اس موقعے پر یہ اعلان کرنا باعثِ حیرت ہے۔