کراچی میں نصب صاف پانی کے 18آسموس پلانٹوں کاکنٹرول سنبھالنے کافیصلہ کرلیاہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ نے کراچی میں نصب صاف پانی کے 18آسموس پلانٹوں کاکنٹرول سنبھالنے کافیصلہ کرلیاہے یہ پلانٹ 30 جون کو واٹر بورڈ کوتحویل میں دیدیئے جائیں گے اس وقت جوکمپنی آر او پلانٹ چلارہی ہیں اس کا معاہدہ ختم ہورہا ہے جس کے بعد نئے سالوسال سے واٹر بورڈ ان پلانٹوں کوچلانے کے لیئے ٹینڈر طلب کرے گا کیونکہ واٹر بورڈ کوان پلانٹوں کوچلانے کاکوئی تجربہ نہیں ہے یہ پلانٹ لیاری اور کیماڑی زون میں ہیں جن کا آپریشن واٹر بورڈ کو منتقل ہوگا ان پلانٹوں کونصب کرنے اور چلانے پر حکومت سندھ اب تک 20 سے 25 ارب روپے خرچ کرچکی ہے ‘ جبکہ کراچی چند سال پہلے کراچی کو10کروڑ گیلن پانی کی فراہمی سندھ 6 ارب روپے مکمل کیا گیاتھا ذرائع نے بتایا ہے اوسس کمپنی نے ان پلانٹوں کو چلانے سے انکا رکردیا ہے جس کی وجہ بہت زیادہ اخراجات اور مہنگے آلات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن