کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر صوبائی نائب صدر سید منور رضائے سندھ حکومت کی پانچ سالہ کار کردگی کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کراچی سمیت پور ے صوبے میںترقیاتی کاموں کی آڑ میں اربوں روپے پیپلز پارٹی کی قیادت اوروزراء کی جیبوں میں چلے گئے ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمہ پر اپنے بیان میں کہا سید منور رضائے نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیاصحت ‘ پانی کی فراہمی ‘بلدیاتی سہولیات کی دستیابی سمیت کسی شعبے میں کوئی کام نہیں ہوا پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیئے در بدر ہیں‘ صوبے میں لوٹ مار کابازار گرم رہاگڈ گواننس کہیں نظر نہیں آتی تمام محکمے تباہ کردیئے گئے پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کیخلاف سازشوں کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی کی بدولت عوام اسے مستردکردینگے ‘2018 ء کے الیکشن کے بعد سندھ میں ایک نئی صبح کاآغاز ہوگا۔