کراچی (خصوصی رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے مختلف ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے افطار ڈنر کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میںپی ایس پی نارتھ ناظم آبادٹاون زیراہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکریٹری جنرل رضاہارون، وائس چیئر مین افتخار رندھاوا، سندھ کونسل صدر شبیر قائم خانی، سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن عادل صدیقی اور کراچی ڈویژن شعبہ خواتین مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران، کارکنان سمیت خواتین، بچوں، بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاک سر زمین پارٹی کے سکریٹری جنرل رضاہارون نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور اور اسکی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے، ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور تمام مذاہب رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ جمع کرنا چاہتے ہیں، ہمارا نظریاتی اختلاف ضرور ہوگا لیکن ہم اپنی دعوت کا کام نہیں روکیں گے انہوںنے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور کراچی کی ترقی اور ملک میں خوشحالی کا باعث بنے گا اور ملک کی ترقی اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی سے مشروط ہے ۔