کراچی(نیوز رپورٹر)خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کوروکاجائے ‘ کیونکہ تسلسل سے ہونیوالی ظلم وزیادتیوں کی وجہ سے فلسطینی اور کشمیری مسلمان کرب میں مبتلاء ہیں ‘ اگر اقوام عالم اور عالمی برادری نے بروقت نوٹس نہ لیا تو مظالم کا سلسلہ مزید بڑھے گا۔ انہوں اور کشمیر اور فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں سے کہا کہ وہ خود کوتنہاء نہ سمجھیں بلکہ پوری پاکستانی قوم اور عالمی برادری کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اورجب بھی ضرورت پڑی خطے میں بسنے والے مسلمان ان کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
فلسطینی اورکشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو روکاجائے‘ شہنشاہ نقوی
Jun 01, 2018