روسی ورلڈ کپ ٹیم میں ڈوپنگ کا شکار کھلاڑی شامل ہے ‘گریگوری کا دعویٰ

ماسکو(سپورٹس ڈیسک) ماسکور اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کے سابق سربراہ گریگوری روڈچنکوف نے کہا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے اعلان کی گئی روسی ٹیم میں ایک ایسا کھلاڑی بھی شامل ہے جس نے ممنوعہ ادویات کا استعما کیا ہے ۔ روس نے 34کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی تھی ۔ میں نے فہرست دیکھنے کے بعد ایک کھلاڑی کو پہنچان لیا ہے ۔ گزشتہ ہفتے فیفا نے اعلان کیا تھا کہ روسی فٹبالرز کیخلاف ڈوپنگ کی تحقیقات ختم کر دی گئی ہیں کیونکہ شواہد کافی نہیں ہیں ۔ واڈا نے فیفا کے فیصلے سے اتفاق کیا تھا ۔ 59سالہ سابق سربراہ نے ماسک پہنے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ امید ہے کہ رواں ماہ ہونیوالا فیفا ورلڈ کپ ڈوپنگ سے پاک ہوگا۔ ڈوپنگ سے متعلق روس میں غیر ملکی ماہر بھی موجود ہونگے ۔یہ شفاف ہونا چاہئے۔ جو کچھ کرنا ہے میگاایونٹ سے قبل کرلیں ‘ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑی شفاف ہونے چاہیئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...