ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے استعفیٰ دےدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ اور سابق فٹ بالر زین الدین زیڈان نے اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ زین الدین زیڈان ریال میدرڈ کے سب سے کامیاب کوچ تھے ، سپینش کلب گزشتہ ہفتے ہی چمپیئنز لیگ کا فاتح بنا اور فائنل میں لیور پول کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار ٹائٹل جیتا۔کوچ زیڈان مسلسل3 چمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کا منفرد اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔

لیکن 2018 کے سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ تیسرے نمبر پر رہی اور یہی نہیں وہ نمبر ون بارسلونا کے 28 مقابلے میں صرف 22 میچز جیت سکی تھی۔زیڈان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کلب چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا یہ پلیئرز ،کلب اور خود ان کے حق میں بہتر فیصلہ ہے۔واضح رہے کہ زیڈان 2016 میں ریال میڈرڈ کے کوچ بنےاور ان کی کوچنگ میں ریال میڈرڈ نے 149 میں سے 104 میچز میں فتح حاصل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...