پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 جون تک برقرار‘ ایل پی جی 8 روپے کلو مہنگی

Jun 01, 2018

اسلام آباد+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے اپنی میعاد ختم ہونے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ نگران حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہماری حکومت ختم ہوگئی ہے تاہم وزارت خزانہ کی سفارش پر 7جون تک تیل مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران حکومت اس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ عالمی منڈی میں ایل پی جی کے دام بڑھ گئے، مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی 8 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 58 ڈالرز اضافے سے 560 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئی۔ عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی 8 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 92 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 355روپے مہنگا ہوگیا۔اےل پی جی کی بین الاقوامی قیمت میں58ڈالر کا اضافہ کر دےا گےا۔ 502ڈالر سے بڑھ کر 560ڈالر پر پہنچ گئی۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں ایل پی جی فی کلو8روپے کا اضافہ ہوگیا اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قمیت میں 92روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 355 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں