اسلام آباد+ کراچی (نامہ نگار+ کرائم رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب)نے پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)کو 20ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ (ای سی ایل)میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ کو سفارش بھجوا دی ہے۔ نیب کراچی نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس او کے ایم ڈی اپنے خلاف تحقیقات اور کسی بھی طرح کی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے نے کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)کے سینئر منیجر شہریار عمرکو دوبئی جا نے والی پرواز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شہریار عمر کو مبینہ طور پر پی ایس او کے مالی معاملات اور ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کے لئے بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے۔
منیجر گرفتار
ایل این جی سکینڈل: پی ایس او کے سینئر منیجر کراچی ائر پورٹ سے گرفتار، ایم ڈی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش
Jun 01, 2018