اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں پاکستانی سفیر تعیناتی ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے، ملک کا امیج عزیز ہے، پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہتے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کے اہل نہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل بتائیں کے علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کے لئے باعث شرمندگی نہیں ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ہے، عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے، اس معاملے کو نئی حکومت کے آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں، اگر عدالت علی جہانگیر کی تقرری کیخلاف درخواست کو منظور کر لے تو پھر اس کے مضمرات کیا ہوسکتے ہیں، نگران حکومت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا فیصلہ نہیں کر سکتی، نئی حکومت کو آنے دیں، مقدمے کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ