اسلام آباد (وقائع نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10اضلاع کی حلقہ بندےوں کے حوالے سے درخواستےں مسترد کردی ہےں۔ عدالت نے ضلع اےبٹ آباد کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست پر فےصلہ محفوظ کرلےا ہے ۔ جمعرات کے روز عدالت عالےہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے بھکر، بٹگرام، بہاولپور، لیہ ، منڈی بہاﺅالدین، اسلام آباد، کراچی ویسٹ ، سرگودھا اور میر پور خاص کی حلقہ بندیوں کےخلاف درخواستیں مسترد کیں۔ ڈپٹی سپےکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوےد عباسی کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد کی نئی حلقہ بندی کو چےلنج کیا گیا ہے عدالت آج مزےد آٹھ اضلاع کی نو درخواستوں پر سماعت کرے گی۔لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رﺅف نے PP - 4 کی نئی حلقہ بندی منسوخ کردی سابق صوبائی وزےر کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے دائر کردہ رٹ پٹےشن پر عدالت عالےہ نے نئی حلقہ بندی منسوخ کرتے ہوئے پنڈی گھےب تحصےل ےونٹ کو برقرار رکھتے ہوئے الےکشن کمےشن کو از سر نو حلقہ بندی کرنے کا حکم جاری کردےا۔لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس مرزا وقاص رﺅف نے اسلام آباد کے علاقے کو حلقہ بندےوں مےںپنجاب اسمبلی کے حلقہPP - 13 مےں شامل کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹےشن پر نئی حلقہ بندی کو کالعدم قرار دے دےا عدالت عالےہ نے رےمارکس مےں کہا کہ ےہ نرالی منطق ہے کہ اسلام آباد کے علاقے کو اس حلقے مےں شامل کےا گےا۔
حلقہ بندیاں