جان شیر خان کے گھر سے 5 لاکھ روپے طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون چوری

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور صدر کے علاقہ مال روڈ پر سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے گھر سے ان کے گھریلو ملازمین نے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون چوری کرلئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ سکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کے بیٹے دیار شیر خان نے غربی تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان ضمیر اور فرہان کافی عرصہ سے ان کے پاس بطور گھریلو ملازم ملازمت کررہے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز ان کے گھریلو ملازمین نے پورے گھر میں جھاڑو پھیرتے ہوئے وہاں سے 5 لاکھ روپے کی رقم ¾ 2 لاکھ 40ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اورقیمتی موبائل فون چوری کرلیا۔ پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزمان فرہان اورضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
جان شیر خان /گھر چوری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...