ضلع خاران کی نئی حلقہ بندی کے فےصلے کو کالعدم جبکہ 10اضلاع کی حلقہ بندےوں کے حوالے سے درخواستےں مسترد کردی

Jun 01, 2018

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الےکشن کمےشن کی جانب سے بلوچستان کے ضلع خاران کی نئی حلقہ بندی کے فےصلے کو کالعدم جبکہ 10اضلاع کی حلقہ بندےوں کے حوالے سے درخواستےں مسترد کردی ہےں عدالت نے ضلع اےبٹ آباد کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست پر فےصلہ محفوظ کرلےا ہے عدالت عالےہ ابتک ملک بھر کے 11اضلاع کی حلقہ بندےوں کو منسوخ کرنے کا حکم دے چکی ہے جمعرات کے روز عدالت عالےہ کے جسٹس عامرفاروق پرمشتمل بنچ نے حلقہ بندےوں کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کی عدالت نے بلوچستان کے ضلع خاران کی حلقہ بندی پر درخواست گزاروں کے کےے جانے والے اعتراضات کو تسلےم کرتے ہوئے الےکشن کمےشن کے فےصلے کو کالعد م قرار دےا ہے ضلع خاران کی حلقہ بندی کے خلاف وفاقی وزےر برائے سےفران لےفٹےننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے درخواست دائر کی تھی مسترد ہونے والے حلقوں مےں ضلع بھکر، بٹگرام، بہاولپور، لیہ ، منڈی بہاوالدین، اسلام آباد، کراچی ویسٹ ، سرگودھا اور میر پور خاص شامل ہیں فاضل عدالت نے ڈپٹی سپےکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوےد عباسی کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد کی نئی حلقہ بندی کو چےلنج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے عدالت آج مزےد آٹھ اضلاع کی نو درخواستوں پر سماعت کرے گی۔لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس مرزا وقاص رﺅف نے PP - 4 کی نئی حلقہ بندی منسوخ کردی سابق صوبائی وزےر کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے دائر کردہ رٹ پٹےشن پر عدالت عالےہ نے نئی حلقہ بندی منسوخ کرتے ہوئے پنڈی گھےب تحصےل ےونٹ کو برقرار رکھتے ہوئے الےکشن کمےشن کو از سر نو حلقہ بندی کرنے کا حکم جاری کردےا۔لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس مرزا وقاص رﺅف نے اسلام آباد کے علاقے کو حلقہ بندےوں مےںپنجاب اسمبلی کے حلقہPP - 13 مےں شامل کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹےشن پر نئی حلقہ بندی کو کالعدم قرار دے دےا عدالت عالےہ نے رےمارکس مےں کہا کہ ےہ نرالی منطق ہے کہ اسلام آباد کے علاقے کو اس حلقے مےں شامل کےا گےافاضل بنچ نے اس پر تعجب کا بھی اظہار کےا پٹےشنر چوہدری نعمان ہماےوں کے وکےل ارشد مجےدچوہدری اےڈووکےٹ نے دلائل دےتے ہوئے موقف اختےار کےا کہ سابقہ حلقےPP - 6 کے علاقے جراحی ، کلےال ، ڈھاماں ، گنگال اور شکرےال وغےرہ کوPP - 12 مےں شامل کےا گےا جبکہ سی ڈی اے کے زےر انتظام بحرےہ ٹاﺅن فےز1 تافےز8 کے سےکٹرز کو PP - 13 مےں شامل کردےا گےا عدالت عالےہ نے سماعت کے بعد پٹےشن منظور کرتے ہوئے نئی حلقہ بندی کو کالعدم قرار دے دےا۔
حلقہ بندیاں

مزیدخبریں