وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست مقامی شہری عاکف طاہر نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کے توسط سے دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تعیناتی میرٹ کے برعکس اور سیاسی بنیادوں پر کی گئی تعیناتی سے قبل آسامی مشتہر نہیں کی گئی نہ ہی اہل امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا، درخواست میں کہا گیا کہ قانونی کے تحت ریٹائرڈ سرکاری ملازم اپنی عمر کی حد پوری کرنے کے بعد کسی عہدے کا اہل نہیں رہتا۔ مشتاق سکھیرا آئی جی پنجاب کے عہدے سے ریٹائر ہو کر پنشن وصول کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے تنخواہ اور دیگر مراعات غیر قانونی طور پر وصول کر رہے ہیں۔ تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار، عدالتی فیصلہ آنے تک انہیں کام سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے جبکہ اب تک وصول کی جانے والی تنخواہیں ان کی جیب سے واپس نکلوائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...