مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے: قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر پروفیسرساجد میر کو قائمہ کمیٹی برائے کشمیرامور و گلگت بلتستان کا بلا مقابلہ متفقہ طور پر چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا گیا، قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے چیئرمین کمیٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بہت سی انتظامی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئی ہیں اور مسئلہ کشمیر ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے کہ جس کیلئے نیشنل سیکورٹی کونسل کے کئی بار اجلاس بھی ہوچکے ہیں اور ان کے ایجنڈے میں بھی شامل کرکے تفصیلی جائزہ لیا جارہے ، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے وہاں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اس کمیٹی کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا ، سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل معاملہ ہے اور پاکستان کو اس کیلئے کئی جنگیں بھی لڑنا پڑیں،دونوں ایوان کی کمیٹیوں کو مسئلہ کشمیر کی بھرپور تشہیر کرنی چاہیے اور حل کے حوالے سے موثر حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے،سینیٹر لیفٹیننٹ (ر)صلاح الدین ترمذی نے کہا کہ سینٹ کمیٹی کی سفارشات کو ہر جگہ اہمیت ملتی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اس کو بھر پور اجاگر کریں اور بھارتی مظالم کے خلاف اس کا مکروہ چہرہ دنیا کو عیاں کرنا ہوگا۔ جمعرات کو چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے حوالے سے سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...