لاہور(سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا ۔ ڈاکوئوں نے تھانہ لا ڑ ی اڈہ کے علاقہ میں شبیر کی فیملی سے2لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی و زیورات و تھانہ ہیئر کے علاقہ میں ثاقب کی فیملی سے 2لاکھ 70ہزار روپے کی نقدی و زیورات ، تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ میں شیروز کی فیملی سے 2لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں صا بر کی فیملی سے 1لا کھ 30ہز ار روپے کی نقد ی و زیو رات ، تھانہ شا ہد رہ ٹا ئو ن کے علا قہ میںاسلم کے گھر سے1لاکھ 60ہزار روپے کی نقد ی و زیو رات ، تھانہ گجر پو رہ کے علا قہ میںکا شف کے گھر سے 2لاکھ 55ہزار روپے کی نقد ی و زیورات ، تھانہ ہر بنس پو رہ کے علا قہ میںجمیل کی فیملی سے1لا کھ 60ہز ار روپے کی نقدی و زیورات لوٹ لئے ستو کتلہ میںعا مر،ٹاون شپ میںانو ار کی گاڑیاں اور بھا ٹی گیٹ ،شاد ما ن ،لو ئر ما ل ،مسلم ٹاون،جو ہر ٹا ئو ن ،رائیو نڈ اورگلبر گ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔