فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ہسپتال کے باہر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش، اہل علاقہ کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر92 گ۔ب نانڈا کی رہائشی شہزادی عباس کو ایمرجنسی میں ایل ایچ وی مسرت ہسپتال لایا گیا تاہم لیڈی ڈاکٹر نے ادویات اور ورثاء ساتھ نہ ہونے پر آپریشن کرنے سے انکار کر دیا۔ محلہ دار خواتین نے بتایا کہ اس کے میاں شہر سے باہر ہیں لیکن لیڈی ڈاکٹر کو ترس نہ آیا۔ خاتون شہزادی درد سے تڑپتی رہی بالآخرہسپتال کے باہر ڈلیوری ہو گئی لیڈی ڈاکٹر نے ایل یچ وی کو بھی خاتون کی ہیلپ کرنے سے انکار کر دیا جس پر اہل محلہ اور ایل ایچ ویز نے شدید احتجاج کیا۔ لیڈی ڈاکٹر عابدہ نے بتایا کہ ہم ورثاکے ساتھ نہ آنے والی خواتین کی ڈلیوری نہیں کرتے اور ایل ایچ ویز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ نے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
فیصل آباد: ہسپتال سے باہر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش‘ اہل علاقہ کا لیڈی ڈاکٹر کیخلاف احتجاج
Jun 01, 2018