بجلی بحران ختم، ترقی کرتا پاکستان دے کر جار ہے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018ء میں ہونے والے انتخابات کوئی نہیں روک سکتا۔ عوام انتخابات کے ذریعے جسے بطور وزیراعظم منتخب کریں وہ پانچ سال اپنی مدت پوری کرے۔ الیکشن کمیشن کا صاف شفاف انتخابات کرانے میں بہت اہم کردار ہے۔ الیکشن کمیشن کو وقت پر انتخابات کرانے چاہیے۔ تحریک انصاف ہر دو گھنٹے بعد اپنے امیدواروں کے نام بدل دیتے ہیں۔ ترقی کا نواز شریف کا وژن سب کے سامنے ہے، 5سال میں عوام کو ترقی کرتا پاکستان دے کر جارہے ہیں، ملک بھر میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا، وزیراعظم کا ہیلتھ پروگرام مثالی اقدام ہے، سعد رفیق نے دن رات کی محنت سے ریلوے کو بحال کیا، خیبر پختونخوا میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنا، تحریک انصاف کا یوٹرن بہت بڑا مذاق بن چکا ہے، پاکستان کی عوام ووٹ کا استعمال کارکردگی کے بنیاد پر کریں، عوام انتخابات کے ذریعے جسے بطور وزیراعظم منتخب کریں وہ پانچ سال اپنی مدت کرے۔ جمعرات کو مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جمہوری اور آمرانہ دور کا خود موازنہ کریں، عوام خود فیصلہ کریں ترقی کس دور میں ہوئی۔ 2013میں حکومت سنبھالی تو ملک بدحالی کا شکار تھا، 5سال میں عوام کو ترقی کرتا پاکستان دے کر جارہے ہیں۔ بجلی بحران ختم کیا اور وافر مقدار میں بجلی نظام میں شامل کیِ مستقبل کی توانائی ضرورت مدنظر رکھ کر منصوبے لگائے، ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے امید ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ پاکستان کی شرح گروتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر کام کیا۔ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا ۔ کراچی اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا۔ ترقی کا نواز شریف کا وژن سب کے سامنے ہے۔ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر کام کیا۔ ملک بھر میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا۔کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی فراہم کی ۔ پنجاب میں فارم ٹو مارکیٹ منصوبے کامیابی سے مکمل ہوا۔ صحت کے شعبے میں انقلابی کام کیا گیا۔ وزیراعظم کا ہیلتھ پروگرام مثالی اقدام ہے۔ تعلیم کے شعبے میں بھی بھرپور کام کیا گیا۔ ریلوے کی ترقی عوام کے سامنے ہے۔ وفاق اور پنجاب کے اقدامات کو دنیا سراہ رہی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے مثالی ترقی کی۔ ملک چلانا یوٹرن اور سوشل میڈیا سے نہیں چلتا۔ پی ٹی آئی نے 90دن میں کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔ میٹرو پر تنقید کرنے والے آج اپنی میٹرو نہ بنا سکے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے وزارت کے ذیلی اداروں کا الوداعی دورہ کیا ،افسروں اور عملے سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کی تعریف اورسرکاری امور کی انجام دہی میں انکی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے و زارت کے افسروں،ذیلی اداروں کے سربراہان اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی اور سرکاری امور کی انجام دہی میں انکی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا،وزارت کے افسروں اور ذیلی اداروں کے سربراہان نے مریم اورنگزیب کی بطور وزیر اطلاعات خدمات اور کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...