مٹھی (نامہ نگار) تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور کل بھی سول ہسپتال مٹھی میں دوران علاج مزید تین معصوم بچے انتقال کر گئے ان میں کاجل دختر آچارمل عمر تین دن,اسماعیل کی دو دنوں کی بچی اور 15 دنوں کا چندر ولد آسن بھی شامل ہیں اور اس طرح ماہ مئی کے دوران فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔