اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کو مالی سال کا سالانہ نظرثانی شدہ ہدف‘ 3935 ارب پورا کرنے کیلئے جون میں 661 ارب روپے جمع کرنا ہونگے۔ 30 ایام میں ہدف کا حصول قریباً ناممکن ہے۔ ایف بی آرکے مطابق جولائی تا مئی تک کے عرصہ میں 3274 ارب روپے ریونیو جمع ہوا۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 2854 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔ اس طرح رواں مالی سال میں گروتھ 15 فیصد رہی۔ ایف بی آر نے 31 مئی تک 100 ارب روپے سے زائد کے ری فنڈ جاری کئے۔ مئی میں 31 ارب روپے بطور ری فنڈ جاری کئے گئے۔ ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے کچھ ریونیو اقدامات 24 مئی سے موثرکر دیئے ہیں۔ جس سے اضافی ریونیو مل جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 3935 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف کا حصول ممکن نہیں ہے۔ ایف بی آر 3900 ارب روپے تک جا سکے گا۔ واضح رہے کہ مالی سال کا اصل ہدف 4013 ارب روپے تھا۔ جس میں کمی کر دی گئی تھی۔
ایف بی آرکیلئے ریونیو کا نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوگیا
Jun 01, 2018