لاس اینجلس (سنہوا + اے ایف پی) بھارت کو خوش کرنے کے لئے امریکہ نے یو ایس پیسفک کمانڈ کا نام تبدیل کر کے انڈو پیسفک رکھ دیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے یہ اعلان کرتے کہا اس سلسلہ میں ریاست ہوائی کے پرل ہاربر بیس پر تقریب ہوئی۔ یاد رہے یہ امریکہ کی سب سے پرانی اور بڑی ملٹری کمانڈ ہے جس کا نام تبدیل کیا گیا۔میٹس نے کہا اقوام سے امریکی سٹرٹیجک سوچ میں بحر ہند کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ بحر ہند اور بحرالکاہل میں روابط بڑھنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کمانڈ کا نام بدلا ہے۔