سعودی خواتین گاڑیوں کے پرزے فروخت کرنے لگیں

ریاض (نیٹ نیوز) دمام میں الخضریہ الصناعیہ کے قریب 3 خواتین گاڑیوں کے فاضل پرزے فروخت کررہی ہیں۔ روزانہ دسیوں گاہکوں کو مطلوبہ فاضل پرزے فراہم کرکے معاشرے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ فاضل پرزوں کی دکانوں کے شعبہ نسواں کی انچارج ھدیل المحمدی نے بتایا کہ مشرقی ریجن پہلا علاقہ ہے جہاں خواتین فاضل پرزے فروخت کرنے کا تجربہ کررہی ہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ اس کا دائرہ نہ صرف یہ کہ مشرقی ریجن بلکہ مملکت بھر میں پھیل جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...