چھ ماہ کے اندر لیپ ٹاپ کا استعمال نہ سیکھنے والے وزراء برطرف کر دیں گے: نیپالی وزیراعظم

Jun 01, 2018

کھٹمنڈو(اے پی پی)نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے تمام وزرا ء کو متنبہ کیا ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر لیپ ٹاپ استعمال کرنا سیکھ لیں بصورت دیگر انہیں برطرف کر دیا جائے گا۔گزشتہ فروری میں دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے کے پی شرما نے نیپال نیشنل ٹیچرز آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم آفس کو چھ ماہ کے اندر پیپر لیس سسٹم پر لایا جائے گا۔کابینہ کے اجلاس کے دوران انہوں نے تمام وزراء کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ چھ ماہ کے بعد کابینہ کے اجلاسوں میں ایجنڈا کو صرف لیپ ٹاپس پر ڈسکس کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اہلیت نہ رکھنے والے وزراء کو الوداع کہہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیپال کو انفارمیشن ٹیکنالوجی فرینڈلی ملک بنا ناان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں