نیشنل کونسل حجامہ، طب مفرد اعضاء کو فاضل الطب و الجراحت کورس کا حصہ قرار نہیں دے سکتی: ایم این اے عارفی

Jun 01, 2018

لاہور (نیوزرپورٹر) یونانی آیورویدک اینڈ ہومیو پیتھک ایکٹ 1965-IIکے مطابق نیشنل کونسل فار طب حجامہ، طب مفرد اعضاء کو فاضل الطب والجراحت کورس کا حصہ قرار نہیں دے سکتی۔ کیونکہ یہ ایکٹ صرف اور صرف نیشنل کونسل فار طب کو طب یونانی، آیورویدک کی تعلیم و تربیت اور پریکٹس کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کونسل کا کسی دوسرے طریقہ علاج کی تعلیم تربیت اور پریکٹس کی اجازت دینا غیر آئینی اقدام ہے۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن حجامہ کے حوالے سے این سی ٹی کے وضاحتی لیٹر پر عمل نہ کرے۔ ان خیالات کے اظہار چیئر مین نیشنل کونسل فار اسلامک طب حکیم ایم این اے عارفی، حکیم اللہ دتہ ڈوگر، ڈاکٹر محمد اکرم نجمی، حکیم میاں محمد طلحہ نے نیشنل کونسل فار طب کے زیر اہتمام ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں