لاہور(سپیشل رپورٹر )جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے پارلیمنٹ کا پانچ سالہ مدت پوری کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سیاسی بلوغت کی طرف بڑھ رہا ہے۔جو کہ قابل تحسین عمل اورجمہوریت مخالف قوتوں کے لئے پیغام بھی ہے۔ یہ جمہوریت ہی کا سبق ہے کہ اداروں کا احترام کیا جائے۔ نامساعد حالات کے باوجود پارلیمنٹ کا مدت پوری کرنا قومی وقار اور فخر کی بات، ایسے لوگ جنہوں نے آمریت کی چھتری کے نیچے پناہ لی اور ان کے گملوں میں پلے بڑھے ہیں ان سے جمہوریت کے حق بات سننے کو نہیں ملے گی۔