لاعلاج مریض کی ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی کے قانون کی مذمت کرتے ہیں: اشرف نظامی

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ناقابل علاج امراض میں مبتلا مریضوں اور انتہائی ضعیف افراد کا علاج منقطع کرنے اور ڈاکٹر کی مدد سے خودکشی کے کسی بھی قانون کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسرد اشرف نظامی، ڈاکٹر قیصر سجاد سیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر طلحہ شیروانی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ عہدیداران نے مزید کہا کہ ڈاکٹر انسان دوست پیشہ ہے اور اس کا کام زندگی بچانا ہے نہ کہ زندگی لینا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اس طرح کے غیر طبعی قانون کی مخالفت کی ہے۔ پی ایم اے نے کنفیڈریشن آف میڈیکل ایسوسی ایشن ایشیاء اینڈ اوشین اور ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن کے فورم پر بھی ایسے کسی بھی قانون کی مخالفت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...