واشنگٹن(اے پی پی) انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ پینے والوں میں دل کی بیماریوں اور فالج کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں، جو خود تمباکو نوشی نہیں کرتے بلکہ صرف سگریٹ پینے والوں کے ساتھ وقت گزراتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق بہت سے لوگوں کو ابھی تک یہ علم ہی نہیں کہ تمباکو نوشی سرطان اور کئی دیگر مہلک بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔