ایٹمی معاہدے سے علیحدگی ، امریکہ کامقصد ایران کے ساتھ محاز آرائی تھا : روسی وزیرخارجہ

Jun 01, 2018

ماسکو‘ تہران (آن لائن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے کہا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکل کر ایران کے ساتھ پوری طرح سے محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا۔ گزشتہ روز شمالی کوریا کے دورے پر آئے سرگئی لاورؤف نے پریماکوف ریڈینگز نامی عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ا نہوں نے کہاعالمی مسائل کے حل کیلئے دھونس و دھمکی کی زبان کامیاب نہیں ہو سکتی اور اس روش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ دریں اثناء ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک ایران کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے ،ظالمانہ دبائو کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

مزیدخبریں