افغانستان : خودکش کابم دھماکہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی ،10 روز میں 70 زائد سینئر طالبان رہنمامارے گئے :امریکی میڈیا

Jun 01, 2018

کابل (سنہوا+ این این آئی+ نیٹ نیوز) افغانستان میں خودکش کاربم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ہلمند میں دھماکہ کیا گیا ۔ امریکی ٹی وی کے مطابق افغان اور امریکی فورسز نے 17 سے 26 مئی تک اہداف کے تعین کے ساتھ فضائی حملے کیے جن میں 70 سے زیادہ سینئر طالبان کمانڈر مارے گئے۔ہلمند کے لیے متبادل ڈپٹی گورنر، کئی اضلاع کے ناظم، انٹیلی جینس کمانڈر اور قندھار، قندوز، ہرات، فرح، اورزگان اور ہلمند صوبوں کی اعلیٰ طالبان قیادت شامل ہے۔ افغان طالبان نے اس رپورٹ کو پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کردیا ۔ امریکی محکمہ دفاع نے افغان حکومت اور طالبان کے خفیہ مذاکرات کر تصدیق کر دی۔

مزیدخبریں