ملک و قوم کی قیادت کسی غیر سنجیدہ شخص کو کیسے سونپی جا سکتی ہے: یوسف رضا

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی صدر جنوبی پنجاب و سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ قوم و ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلوانے کیلئے سنجیدہ مخلص اور دلیر زیرک قیادت ناگزیر ہے جبکہ یوٹرن کے ماہر عمران نیازی نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اپنا ہی دیا گیا نام واپس لے کر ایک بار پھر خود کو غیر سنجیدہ اور اپنی سیاسی نا پختگی کا مظاہرہ کرنے والے شخص کو کیسے سونپی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی فنانس سیکرٹری بیرسٹر حیدر زمان قریشی‘ سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم‘ جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشا دولتانہ‘ عبدالقادر شاہین‘ سید مرتضیٰ محمود اور سید ارتضیٰ محمود انکے ہمراہ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن