راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)رمضان المبارک میںگراں فروشوں کی من مانیاں جاری، پرائس مجسٹریٹ تھانہ وارث خان و رتہ امرال نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران دس گراں فروشوں کو مجموعی طور پر ساٹھ ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ متعدد دوکانداروں کو وارننگ دی کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیائے خوردونوش فروخت کرتے پائے گئے تو انہیں بھی بھاری جرمانے کی سزا دی جائے گی دوسری جانب 15 رمضان گزرنے کے باوجود راولپنڈی میں دو پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی زیرو بتائی گٗئی ہے ذرائع کے مطابق رمضان میں پرائس مجسٹریٹ حدود تھانہ بنی کی اضافی ذمہ داری نبھانے والے سی او میونسپل کارپوریشن راولپنڈی شفقت رضا اور تھانہ چونترہ او ر روات کے پرائس مجسٹریٹ ملک نور زمان نے نہ تو اپنے علاقوں کو وزٹ کیا اور نہ ہی گراں فروشوں کیخلاف کوئی کارروائی کی ہے یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں اشیائے خوردونوش خریدنے والے گراں فروشوں کے رحم وکرم پر ہیں اسسٹنٹ کمشنر تھانہ صدر بیرونی و سول لائن پرائس مجسٹریٹ منور مگسی دو ہفتوںکی کارکردگی رپورٹ میں سب سے آگے ہیں ۔
دس گراں فروشوں کو مجموعی طور پر ساٹھ ہزار روپے جرمانہ ،متعدد دکانداروں کو وارننگ
Jun 01, 2018