ملتان (سپورٹس ڈیسک)ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔فرانس سے تعلق رکھنے والے زیدان نے گزشتہ ہفتے اپنی ٹیم کو مسلسل تیسری مرتبہ چیمپنز لیگ کا ٹائٹل جتوایا۔45 سالہ زیدان نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئندہ برس ریال میڈرڈ کے کوچ کی حیثیت سے کام جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔زیدان نے ریال میڈرڈ کے کوچ کی زمہ داریاں جنوری 2016 میں سنبھالیں تھیں۔اپنے ڈھائی سالہ دور میں زیدان نے ریال میڈرڈ کو 9 ٹرافیاں جیتنے میں مدد کی جب کہ اس دوران ان کی ٹیم 149 مقابلوں میں سے صرف 16 میں ناکام ہوئی۔انہوں نے کہا کہ'یہ ہر ایک کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ہوسکتا ہے کہ یہ عجیب معلوم ہو لیکن یہ ہر ایک کے لیے، کھلاڑیوں، کلب اور میری اپنے ذات کے لیے بہتر ہے۔'انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کو جیتنے کے سلسلے کو برقرار رکھنا ہے اور اس اسے تین سال کے بعد تبدیلی ، ایک نئی آواز اور کام کے ایک نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔