چیف جسٹس ثاقب نثار نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے مریضوں کو سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی میں علاج کی سہولتوں پر بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے مریضوں اور لواحقین کے مسائل سنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے احکامات دیئے۔