فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ انسان جوسازشیں کرتا ہے کامیاب نہیں ہوتیں،نوازشریف کے انٹرویوپرغداری کے فتوے لگانے والے اب اسد درانی کی کتاب پرکہاں سوگئے؟اب ان کونیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس یاد کیوں نہیں آیا.انھوں نے کہا کہ دھاندلی کا بہانہ بنا کرنوازشریف کے خلاف سازشیں کی گئیں،کئی بارآپ کے وزیراعظم پردباؤ ڈالا گیا کہ استعفیٰ دو اورگھرجاؤلیکن پہلی بارنوازشریف ڈٹ گیا اورکہا کہ نکالنا ہے تونکال دواستعفیٰ نہیں دوں گا،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنوازشریف کونکالا گیا.مریم نوازکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قربانی دے دی مگرجمہوریت پرآنچ نہیں آنے دی،پاکستان میں دوسری جمہوری حکومت نے اپنی مدت مکمل کی .ان کا کہنا تھا کہ عوام سازشوں کے خلاف گھبرائیں نہیں بلکہ پچیس جولائی کوگھروں سے نکلیں اورشیرپرمہرلگا کرسازشوں کوناکام بنادیں.
نوازشریف کے انٹرویوپر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والے اسددرانی کی کتاب پرکہاں سوگئے، نوازشریف پرکئی باراستعفے کے لیے دباؤ ڈالا گیا: مریم نواز
Jun 01, 2018 | 22:58