جنرل الیکشن دوہزاراٹھارہ میں امیدوار انتخابی مہم پر مخصوص رقم سے زیادہ خرچ نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کے لئے خصوصی اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق گورنراسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک امیدواروں کے خصوصی اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت فراہم کرے۔ امیدواروں کو دوسے چھ جون کے درمیان اکاؤنٹ کھولنے میں مدد دی جائے۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ قانون کے مطابق امیدوار خصوصی بینک اکاؤنٹ کے علاوہ انتخابی اخراجات نہیں کرسکتے۔ لہذا اسٹیٹ بینک تمام متعلقہ بینکوں کو اکاؤنٹ جلد کھولنے کی ہدایات جاری کرے۔