چیئرمین نیب نے زرداری کے وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی 10 جون کو ہائیکورٹ پیش کئے جائیں گے

اسلام آباد(نا مہ نگار) چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر نے کی منظوری دے دی ہے، وارنٹ گرفتاری 10 جون کو اسلام ہائیکورٹ میں پیش کئے جائیں گے سابق صدر جعلی اکائونٹس کیس میں 10 جون تک ضمانت پر ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے دس جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر کی مدت ضمانت ختم ہونے پر یہ وارنٹ عدالت کے روبرو پیش کیے جائیں گے،نیب عدالت میں وارنٹس کے حوالے سے موقف اختیارکرے گی کہ زرداری میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں مطلوب ہیںاس لیے ان کو گرفتار کرنا ضروری ہے تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے۔خیال رہے کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 5بار توسیع کی گئی، آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکائونٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...