عمران حکومت نے عوام کو خودکشیوں پر مجبورکردیا:امیرالعظیم

Jun 01, 2019

لاہور( خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ ملکی حالات اندھوں کو بھی نظر آرہے ہیں صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہیں 100 دن میں انقلاب برپا کرنے کے دعویدار وں نے ایک سال گزار لیا مگر امید کی ہلکی سی بھی کرن دور تک نظر نہیں آتی ،الیکشن سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خود کشی کرنے کو ترجیح دونگا مگر انہوں نے خو د کشی تو نہیں کی ، عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے ۔ عوامی ضروریات کی بنیادی اشیاء کے نرخ مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں ڈالر مسلسل مہنگا ہو رہا ہے ۔ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بھی تحریک چلانے کی بات کی ہے ہم ان کو کہتے ہیں کہ ملک میں جو حالات ہے ان حالات کے وہ بھی ذمہ دار ہیں ۔

مزیدخبریں