فیروزوالہ ( نامہ نگار ) جی ٹی روڈ کی آبادی دائوکے کے قریب تیز رفتار گاڑی کی سائیڈ لگنے سے نامعلوم نوجوان شدید زخمی ہو گیا ، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا جہاںوہ دم توڑ گیا ، سٹی پولیس نے متوفی کی لاش قبضہ میں لے کر نامعلوم گاڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 25سال کے قریب تھی تاہم شناخت نہ ہو سکی،لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرین سے گر کر جواں سالہ خاتون مریم بی بی جاں بحق ہو گئی،متوفیہ گوجرانوالہ کی رہنے والی تھی تھانہ بی ڈویژن پولیس نے رپورٹ درج کرلی،کالا خطائی روڈ پر تیزر فتار کار کی سائیڈ لگنے سے رکشہ سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔