موثرپالیسیوں کی بدولت عوام بہترین سروس ڈلیوری سے مستفید ہورہے ہیں:آئی جی پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس صوبے میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق اقدامات کر رہی ہے جس سے نہ صرف عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کی فضا مزید ہموار ہو رہی ہے بلکہ پولیس کی موثر پالیسیوں کی بدولت عوام بہترین سروس ڈلیوری سے مستفید ہورہے ہیں ۔ ا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں صوبائی وزراء نعمان احمد لنگڑیال اور سردار محمدآصف نکئی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ دوران ملاقات صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے صوبائی وزرا ء کو پولیس کے ورکنگ سسٹم میں ہونے والی نئی اصلاحات اور پراجیکٹس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن