نائب صدر کا دورہ پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر شپ بلندیوں پرلے جائیگا: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (آ ئی این پی)چین نے کہا ہے کہ چینی نائب صدر وانگ قشان کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا ہے ، دورہ دوطرفہ تزویراتی پارٹنر شپ کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا ، دونوں ممالک اعلیٰ سطحی تبادلوں ،سٹریٹجک کمیونیکیشن اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مزید فروغ پر آمادہ ہیں ، دونوں ممالک علاقائی وبین الاقوامی معاملات کو دیکھتے ہیں اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں، دونوں ممالک آپسی تعلقات کو بڑھانے کیلئے مزید کوشش کریں گے، تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے جمعہ کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں چینی نائب صدر وانگ قیشان کے دورہ پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دورہ انتہائی کامیاب رہا ، دونوں ممالک دوطرفہ تزویراتی پارٹنر شپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہشمند ہیں ۔دونوں ممالک اعلیٰ سطحی تبادلوں ،سٹریٹجک کمیونیکیشن اور سی پیک کی تعمیر اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کیلئے آمادہ ہیں ۔ دونوں ممالک علاقائی وبین الاقوامی معاملات کو دیکھتے ہیں اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وانگ قیشان کو دورہ پاکستان کے نتائج پر مکمل اعتماد ہے ، دورہ کی بدولت دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا ۔ دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے جس میں زرعی شعبہ ، کسٹم اور ناگہانی آفات کے شعبہ جات قابل ذکر ہیں ۔
اسلام آباد(صبا ح نیوز) پاکستان اورچین نے اتفاق کیاہے کہ ایٹمی عدم پھیلائو اورتخفیف اسلحہ کے مسائل مذاکرات اورسفارتکاری کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاکستان اورچین کے درمیان ہتھیاروں کی فراہمی پرپابندی اور ایٹمی عدم پھیلائو پرمشاورت کے چھٹے مرحلے کے دوران ہوا۔فریقین نے ہتھیاروں پرپابندی اورا ن کے خاتمے سے متعلق کثیرجہتی اداروں کوموثر اور فعال بنانے کی ضرورت پر زوردیا جس سے عالمی اورعلاقائی امن وسلامتی کے ہدف کے حصول میں بامقصد پیشرفت ہوسکے گی۔پاکستان نے دورے پرآئے ہوئے چین کے وفدکواپنے ایٹمی اثاثوں کے کمان اورکنٹرول نظام سے آگاہ کیا جوایٹمی ہتھیاروں پرکنٹرول کے عالمی قوانین اورنظام کے عین مطابق ہے ۔چین نے متعلقہ شعبوں میں پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔چین کے وفدکوآگاہ کیاگیاکہ پاکستان جامع سول ایٹمی پروگرام ،تجربے، مہارت ا ورایٹمی صلاحیت کی فراہمی کے حامل ملک کی حیثیت سے نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کی مکمل اہلیت رکھتاہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...