عید کے بعد چوروں،لٹیروں کے مار کھانے کا آغاز ہوگا، ذوالفقارمرزا

بدین( این این آئی)سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار علی مرزا نے کہا ہے کہ عید کے بعد چوروں،لٹیروں اور عوام کا خون چوسنے والوںکے مار کھانے کا آغاز ہوگا،میں لاچا ر مجبور اور بیماروں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا،بدین کا پانی بند کرنے والوں کا حشر عبرت ناک ہو گا ۔ٹندو باگو میں افطار ڈنر اور کھوسکی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پاکستان بننے سے اب تک مختلف تحریکیں چلتی آ رہی ہیں پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عوام کا خون چوسنے والے چور اور لٹیروں کا اتحاد تحریک کا آغاز کر رہا ہے جس کا نقصان جموریت کو کم ان کو خود زیادہ پہنچے گا کیوں کہ لوٹے ہوئے مال کا حساب دینا پڑے گا انہوں نے کہا کہ بدین کی عوام سے نہری اور پینے کا پانی چھین کر جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے یہ زیادتی اور ظلم بدین ضلع کی عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن