اسرائیلی فوجیوں کاوادی اردن میں دھاوا‘ فلسطینیوں کے مکانات مسمار کر دیئے

وادی اردن (صباح نیوز)قابض اسرائیلی فوجیوں نے وادی اردن کے شمال میں فلسطینیوں کی ذرعی زمینوں اور مکانات کو مسمار کر دیا۔مقامی رہنما عارف ضراغم نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے وادی اردن کے شمال میں رس الحمر کے علاقے کے نزدیک طمون قصبے پر دھاوا بولا اور رہائشیوں کے ملکیتی مکانات کو مسمار کر دیا۔ضراغم نے مزید کہا کہ فوجیوں نے چاقوئوں کے ذریعے 12 خیموں کو کاٹ ڈالا۔ قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 11فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔فلسطینی سماجی کارکن کے مطابق قابض صہیونی فوج نے حماس کے 44سالہ رہنما نادر صوافط کو طوباس شہر میں انکے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا۔دوسرے فلسطینی شہریوں کو الخلیل ، قلقیلیہ ، اور نابلس میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ قیدیوں میں اپنی سزا پوری کرنے والے اسیران بھی شامل ہیں۔قابض صہیونی فوج نے دعوی کیا کہ اسکے فوجیوں نے مغربی کنارے سے 11فلسطینیوں کو گرفتار کیا جو اسرائیل مخالف کاروائیوں میں ملوث تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...