کراچی(نیوزرپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ محمد سلیم عطاری نے کہاکہ قرآن کریم کانزول ماہ رمضان کی مقدس شب میں ہوا۔اسے قرآن میں لیلۃ ُالقدرکہہ کر اس کا درجہ ہزارشب سے بڑھ کر قراردیا۔اس سے معلوم ہواکہ جب اس شب میں قرآن پڑھاجائے وہ شب مقدس اورجس ساعت میں اس کی تلاوت کی جائے وہ ساعت مقدس ہوجاتی ہے۔اب یہ سوچنا ہے کہ اگر ہم قرآن کے احکامات کواپنے اوپرلاگو کریں تو ہم اللہ کی بارگاہ میں کس قدرمعززہوجائیں گے۔اگر ہم چاہیں تو قرآن کی برکا ت وفیض کواپنے لئے مشعل راہ بتاسکتے ہیں۔قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے۔اگرآج اس کے احکام ملک میں نافذ ہوجائیں تو ہم روحانی منازل کے ساتھ ساتھ سماجی ،معاشرتی ،معاشی اور بہت سی ترقیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر ہمیں پاکستان کو امن کا گہوارہ بناناہے تو شب قدرکی عظمتو ں اور قرآن کی برکتو ں کوحاصل کرنا ہوگا۔ محمد کامران قادری نے کہاکہ ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺکے احکامات کو بھلابیٹھے ہیں ، آج پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کیاجارہاہے ،جوتاریخ کی سبسے بدترین مثال ہے ۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام پرمسلم ممالک کی بے حسی قابل افسوس اور شرمناک ہے۔