مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت موجودہ حالات میں مراعات دینے کی متحمل نہیں ہو سکتی، بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے ۔عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز ، الماس حیدر ، محمد علی میاں سمیت دیگر صنعتکار شریک ہوئے۔اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کو ٹیکسوں کا بوجھ کچھ عرصے کیلئے برداشت کرنا ہوگا، کوشش کریں گے کہ صنعتکاروں اور تاجروں کی تجاویز پر عمل کیا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ کوئی بھی سیکٹر ٹیکس دینے کو تیار نہیں ہے۔گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروبار پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے،صنعتوں پر زیرو ریٹڈ ڈیوٹی برقرار رکھی جائے ، انہوںنے بتایا کہ صنعتکاروں و تاجروں نے مشیر خزانہ کو معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے تجاویز دی ہیں۔اس موقع پراپٹما گروپ لیڈرالماس حیدر نے کہا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔محمد علی میاں نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی از خود ٹیکس نظام کی خرابی تسلیم کر چکے ہیں،ان حالات میں ٹیکس نیٹ نہیں بڑھ سکتا ۔
بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانا مجبوری,ٹیکسوں کا بوجھ کچھ عرصے کیلئے برداشت کرنا ہوگا: مشیر خزانہ
Jun 01, 2019 | 15:18