وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاکرز، لانچیں، گھر، پاپڑ، ریڑھی اور فالودے والوں کے اکاؤنٹس نہ بھرے جاتے تو آج ملکی معیشت مستحکم ہوتی۔ ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتے ہیں۔لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزا مقام سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں۔ انہوں نے مال کمایا قوم اور معیشت نے ان سے صرف نقصان اٹھایا۔ اپنے ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانہ بے رحمی سے لوٹنے والے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے حالیہ اضافے پر جاری کردہ بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں ریلیف دینے کے لیے اب تک 60 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے چکی ہے۔وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات نے کہا کہ اگر لاکرز، لانچیں، گھر، پاپڑ، ریڑھی اور فالودے والوں کے اکانٹس نہ بھرے جاتے تو آج ملکی معیشت مستحکم ہوتی۔فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا کہ ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتے ہیں۔