تمباکوفصل پرمزیدایڈوانس ٹیکس نہ لگایاجائے:کاشتکارتنظیمیں

Jun 01, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تمباکو کی مزدور اور کاشتکارتنظیموں نے سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرسے درخواست کی کہ تمباکو پر مزید ایڈوانس ٹیکس نہ لگایا جائے۔ تمباکوکی مزدور اورکاشتکارتنظیموں نے کہا کہ پچھلے سال 2019 میں تمباکو پر 300 روپے ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا تھا جو کہ کاشتکاروں کے ساتھ انتہائی ظلم تھا ۔درخواست میں مزیدکہا کہ سال 2020 کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیاں کوشش میں ہیں کہ حکومت تمباکو پر ایڈوانس ٹیکس لگا کر مارکیٹ سے مقامی تمباکو ڈیلر یا صنعت کو ختم کر کے ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی اجارہ داری قائم کر سکیں اور کاشتکاروں سے کم معاوضہ پر تمباکو خرید کر کاشتکاروں کا استحصال کر سکیں۔مقامی تمباکو صنعت کی وجہ سے تقریباً 20000 ورکرز برسرروزگار ہیں،انہوں نے سپیکرسے درخواست کرتے ہوئے
کہا کہ تمباکو پر مزید ایڈوانس ٹیکس نہ لگایا جائے اور پورے خیبرپختونخوا باالخصوص صوابی،مردان، چارسدہ ،بونیر اضلاع کے غریب کاشتکاروں اور مزدوروں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔کاشتکاروں اور صنعتی مزدوروں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 روپے فی کلو گرام تمباکو ٹیکس کے علاوہ کوئی بھی ٹیکس ہمیں منظور نہیں ۔

مزیدخبریں