بھارت نے نیپال کے بھی 3علاقوں پر ملکیت کا دعویٰ کردیا، مودی کیخلاف مظاہرے جاری

Jun 01, 2020

کھٹمنڈو (نوائے وقت رپورٹ) مودی حکومت کی توسیع پسندانہ ہندوتوا پالیسی سے بھارت کے تمام ہمسایہ ممالک تنگ آ گئے۔ پاکستان‘ بنگلہ دیش اور چین کے بعد بھارت کا نیپال کے ساتھ بھی سرحدی تنازعہ میں شدت آ گئی۔ نیپال کے کئی شہروں میں بھارت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مودی حکومت نے نئے متنازعہ سیاسی نقشے میں نیپال کے 3 سرحدی علاقوں پر ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔ نیپال کے لیپو لیکھ‘ لیپا دھورا اور کالا پانی کو بھارتی غیرقانونی اور متنازعہ نقشے میں ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارت نے نیپالی سرحدی علاقے لیپو لیکھ میں سڑک بھی تعمیر کر دی تھی۔ نیپال نے انڈیا کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ نیپالی وزیراعظم کو بھارتی راستہ روکنے کیلئے نئی آئینی ترمیم پر حزب اختلاف کی حمایت حاصل ہے۔ بی بی سی کے مطابق نئی آئینی ترمیم کے تحت نیپال کا نیا سیاسی نقشہ جاری ہو گا جس میں لیپو لیکھ‘ لپیا دھورا اور کالا پانی کو نیپالی سرحد میں دکھایا جائے گا۔

مزیدخبریں