ماسکو (اے پی پی) روسی فضائیہ نے بحیرہ بالٹک پر پرواز کرنے والے امریکی بمبار طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ایران ٹی وی کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے متعدد بی ون بمبار طیارے بحیرہ بالٹک اور بحیرہ اسود کی فضاؤں میں پرواز کر ر ہے تھے جن کا روسی ریڈاروں نے پتہ لگا لیا۔روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روس کا ریڈار سسٹم کافی دور سے امریکی بمبار طیاروں کو اپنی نظر میں رکھے ہوئے تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بعد ازاں روسی فضائیہ کے سوخوئی طیاروں نے فوری طور پر علاقے میں پروازیں بھریں اور امریکی بمبار طیاروں کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
امریکی بی ون بمبار طیارے بحیرہ بالٹک اور اسود کی فضا میں پرواز کررہے تھے، روسی ریڈارز نے پتہ چلا لیا
Jun 01, 2020