واشنگٹن(این این آئی)امریکہ سکیورٹی فورسز معاونتی بریگیڈ کو تیونس میں تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی جب لیبیا میں روس کی عسکری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔افریقہ کے لیے امریکی عسکری کمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ روس لیبیا میں جاری شورش کو ہوا دے رہا ہے۔