قائرہ(نیٹ نیوز)مصر کے شمالی علاقے جزیزہ سینا میں فوج اورجنگجووں کے درمیان جھڑپ میں 5 سپاہیوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے ویڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے بیرالعبد، رفاہ اور شیخ زوید میں حملے ہوئے تھے اور اسی حوالے سے کارروائی کے دوران جنگجووں سے جھڑپ ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ جھڑپ میں 19 جنگجووں مارے گئے اور فوج کا بھی جانی نقصان ہوا، فوج کی کارروائی میں مارے گئے جنگجووں میں تین انتہائی خطرناک تھے جبکہ دیگر دہشتگردوں کے ٹھکانوں میں چھپے ہوئے تھے۔مصری فوج کے مطابق جنگجووں کے قبضے سے آٹومیٹک رائفلز، ہینڈ گرینیڈز اور راکٹ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جھڑپ میں دو افسر اور 2 فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔مصر کے جزیرہ سینا میں ہونیوالے ان کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔